تحریک آزادی کشمیر کیخلاف بھارت کی ایک اور بھونڈی حرکت عیاں 

تحریک آزادی کشمیر کیخلاف بھارت کی ایک اور بھونڈی حرکت عیاں 

  

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو برداشت کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش سامنے آئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کا اعلیٰ اعزاز دینا بھارت سے برداشت نہیں ہو رہا۔ اس حوالے سے تحر یک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی بھارت کی جانب سے ایک اور بھونڈی کوشش کی گئی ہے اور حریت رہنما سید علی گیلانی کے نام سے جعلی خط جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔حریت رہنماؤں عبدالحمید لون اور راجہ خادم حسین کا کہنا ہے کہ سید علی شاہ گیلا نی سخت علیل ہیں اور وہ بات چیت کرنے سے گریزاں ہیں۔بھارتی ایجنسیاں پہلے بھی تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کیلئے کئی جعلی خطوط جاری کر چکی ہیں۔

بھارت بھونڈی حرکت

مزید :

صفحہ آخر -