عمران خان نے جو بویا تھا وہ ابھی کاٹا نہیں   بزدار ریموٹ کنٹرول کھلونا،مریم اورنگزیب

عمران خان نے جو بویا تھا وہ ابھی کاٹا نہیں   بزدار ریموٹ کنٹرول کھلونا،مریم ...

  

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے خوداور عثمان بزدا ر کو انڈر ٹرینی تسلیم کرلیا،پنجاب میں بزد ا ر جیسا ریموٹ کنٹرول کھلونا رکھ دیا گیا،عمران خان بنی گالا سے صوبہ پنجاب کو چلارہے ہیں۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کے 40محکموں میں 54 تر جمان ہیں جن کا کسی کو علم نہیں وہ کرتے کیا ہیں، وزیر اطلا عا ت پنجا ب سے کہوں گی اب کنٹینر کا دور گزر گیا،لاہور کی سڑکیں تالاب بن چکی ہیں لیکن بزدار صاحب شاید ابھی اٹھے ہی نہیں، عوام اب کر پشن کی بات نہیں کرتے پوچھتے ہیں ہمارا آٹا،اشیا ئے خور و نوش کہاں ہیں۔ شہباز شریف کے دور میں مہنگائی 3فیصد تھی اور آج 11فیصد تک پہنچ چکی ہے،ہم کیسے کر پٹ تھے کہ عوام کو سستی روٹی، آٹااورانفراسٹر اکچردیتے تھے،عمران خان آپ تو خود کہتے تھے مہنگائی میں اضا فہ ہو تو حکمران کرپٹ ہوتا ہے،وزیر اعلی اب تک 164دورے کرچکے ہیں لیکن بزدار صاحب نے ایک ہی پراجیکٹ شروع کیا اور وہ شجرکا ر ی تھی۔پنجاب میں کرپشن کا ریٹ بڑھ گیا،بزدار کو شراب لائسنس پر طلب کیا گیا،انہوں نے خود ہی کلین چٹ دیدی اور وزیر اعظم نے بھی کلیئر کردیا،بزدار صاحب پر 5کروڑ کی کرپشن کا کیس ہے جو انہوں نے لائسنس جاری کرنے کیلئے لئے،نیب سے کہوں گی چینی کمیشن رپور ٹ پر بزدار صاحب کو طلب کیا جائے۔ عمران خان کہتے ہیں جب الزام لگ جائے تو استعفیٰ دیا جائے ابھی تک بزدار صاحب کا استعفیٰ کیو ں نہیں لیا گیا۔وزرا ء کہتے ہیں ہمیں علم ہی نہیں 60 ہز ار ٹن گندم کہاں گئی،وہ صوبہ جو گندم اور چینی وافر مقدار میں پیدا کرتا تھا آج بیرون ملک سے خرید رہا ہے۔ایکسپو سینٹر نے حکومت سے 37کروڑ مانگا،انکی ر پو رٹ کے مطابق ایک مریض پر7لاکھ خرچ آیا،بزدار صاحب جواب دیں ایک مریض پر 7لاکھ روپے کیسے لگے۔ بزدار صاحب جب ناظم تھے تب بھی ناکام رہے اور وزیراعلی ہیں تو بھی ناکام ہیں۔ عمر ان خان سے کہوں گی بزدار صاحب کو ٹریننگ دیتے ہوئے وٹس ایپ جلد کیا کریں۔ عمران خان نے جو بویا تھا وہ ابھی کاٹا نہیں،شیخ صاحب نے انٹرویو میں بہت کچھ کہہ دیا ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -