بھارت کشمیریوں کی نسل کشی  کر رہا ہے، مشعال ملک

        بھارت کشمیریوں کی نسل کشی  کر رہا ہے، مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(آئی این پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے  کہا ہے کہ   بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت نے کرونا اور لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، اقوام متحدہ قتل عام کی انکوائری کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کمیشن بھیجے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے  گزشتہ  24گھنٹوں کے دوران مزید 3 کشمیریوں کو شہید  کئے جانے کے دلخراش واقعے کے بعد جاری کردہ بیان میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ  بھارتی فوج سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ قتل عام کی انکوائری کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کمیشن بھیجے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
 مشعال ملک

مزید :

صفحہ آخر -