ہیلتھ پروفیشنلز نے جام شہادت نوش کر کے اس مٹی کا قرض اتار ا: یاسمین راشد

  ہیلتھ پروفیشنلز نے جام شہادت نوش کر کے اس مٹی کا قرض اتار ا: یاسمین راشد

  

 لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے چلڈرن ہسپتال میں کورونا وباء میں شاندارخدمات سرانجام دینے پر ڈاکٹرز، نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو ایوارڈز دئیے۔ اس موقع پر ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق،ایم ڈی پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم، پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، پروفیسرڈاکٹر ساجدمقبول، پروفیسر ڈاکٹر جنید راشد، ڈاکٹر عابدقریشی،فیکلٹی ممبران وشرکاء کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق نے وزیر صحت کی آمد پرشکریہ اداکیااور بہترین خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سراہا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوباء میں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے تاریخی خدمات سرانجام دیں۔گذشتہ حکومتوں نے کسی بھی وباء سے نمٹنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں خاطرخواہ انتظامات نہیں کئے تھے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کورونا وباء میں وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی سمیت قیمتی لوگوں نے جام شہادت نوش کیا۔ہیلتھ پروفیشنلز نے جام شہادت نوش کرکے اس مٹی کا قرض اتاراہے کوروناوباء میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی استعدادکارکومزید بڑھایاگیاہے ہیلتھ پروفیشنلز نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر کوروناوباء کے مریضوں کا علاج کیا وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکوکوروناکے مریضوں کا علاج کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز پر فخرہے پروفیسرڈاکٹرمحمودشوکت کی خدمات کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ کوروناابھی ختم نہیں ہوا اس لئے عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے انسداد ڈینگی مہم کے دوران مزید الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اس موقع پرصوبائی وزیر اوقاف سعیدالحسن جعفری،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،ڈی سی لاہوردانش افضال ووڈیولنگ کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،ڈی ایچ اے،ریسکیو1122،سپیشل برانچ،ہائرایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ، پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کا بغورجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کو صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔مختلف محکمہ جات کے افسران نے صوبائی وزیر صحت کو انسدادڈینگی مہم میں کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنر حضرات ذمہ داری سے انسدادڈینگی مہم کی خودنگرانی کریں۔دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی منظورعلی شیخ نے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری صحت بیرسٹر نبیل اعوان،سپیشل سیکرٹری نادرچٹھہ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،محمد اشرف بھٹی،ڈاکٹرنورالحق اور پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی سے محمد منیب اور کامران لودھی بھی موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے صحت انصاف کارڈکے فیڈ بیک اور دائرہ کارمزیدوسیع کرنے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ 

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -