صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ 

صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفد میں بارصدر نصراللہ وڑائچ سمیت نائب صدر،فنانس سیکرٹری ودیگر وکلاء شامل تھے۔اس موقع پر ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی راو سردار علی خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے پراجیکٹ بارے بریفنگ دی اور وفد کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ وفد کو سنٹرکے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔دورے میں ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم،ملٹی میڈیا مانیٹرنگ اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بھی بتایا گیا۔لاہور ہائیکورٹ بار صدر نصر اللہ وڑائچ نے پولیس کمیونیکیشن افسران سے خیالات کا اظہار بھی کیا۔دورہ  کے اختتام پر وفد کوایم ڈی راو سردار علی خان نے اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

مزید :

علاقائی -