سرگودھا: قبضہ مافیا سے 45کنال 4مرلے اراضی واگذار 

  سرگودھا: قبضہ مافیا سے 45کنال 4مرلے اراضی واگذار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا(بیورو رپورٹ) اینٹی کرپشن سرگودھااور ضلعی انتظامیہ نے مختلف قبضہ مافیا سے زرعی اراضی 45کنال4مرلے  واگزار کروالی،تفصیلات کے مطابق بابررحمان وڑائچ، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوباوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ چک نمبر77-MLبھکر میں سرکاری زمین پر محکمہ مال کے  افسران وا ہلکاران کی ملی بھگت سے بااثر افراد نے قبضہ کیا ہوا ہے،دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی۔جس پراحسان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) نے محکمہ مال کے افسران و اہلکاران کے ہمراہ موضع چک نمبر77-MLتحصیل دریا خان ضلع بھکر میں سرکاری رقبہ45کنال 4مرلے مالیتی45لاکھ روپے واگزار کروا کرسرکار کی تحویل میں دلوا دیا۔ 

مزید :

علاقائی -