محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، اشفاق خان 

      محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، اشفاق خان 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے شادمان،ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ سمیت شہرکی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا انہوں نے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کابھی جائزہ لیا ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد، ایس پی صدرغضنفر علی شاہ سمیت دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے ڈی آئی جی آپریشنز نے شیعہ کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اورانہیں لاہور پولیس کی طرف یوم عاشور کے مرکزی پروگرام پر بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا۔ڈویژنل ایس پیزنے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے اپنے علاقوں سے نکلنے والے جلوسوں کیلئے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لئے تمام مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی انتہائی اہم ہے لاہور پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں اشفاق خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوس میں آنیوالے زائرین کو تین درجاتی سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید :

علاقائی -