پنجاب ایمرجنسی سروس نے 808ٹریفک حادثات پر سروس فراہم کی

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 808ٹریفک حادثات پر سروس فراہم کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 808روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 499افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 361معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (69فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلائین ولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں موسم برسات کو مد نظر رکھتے ہوئے رفتار دھیمی رکھیں اور محتاظ ڈرائیونگ کریں اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 377 ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور 21 مسافر 371 اور 116پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ176ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت167متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد86حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان65حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ 

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل864متاثرین میں 713مرد اور151خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 141 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور446افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ277زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سیزائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 702موٹر سائیکلز،87آٹو رکشے،74موٹرکاریں،25وین06مسافربسیں،25ٹرک اور96دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -