پاکستان میں کورونا ویکسین کی دستیابی اور ترسیل کیلئے تجاویز تیار
اسلام آباد (آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ویکسین کی دستیابی اور ترسیل کیلئے تجاویز تیار لی ہیں ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے تجاویز رواں ماہ وزیراعظم کو بھیجی جائیں گی، ویکسین کی جلد دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ وزیراعظم کورونا ویکسین کی ترسیل سے متعلق تجاویز وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ٹیکنیکل کمیٹی کورونا ویکسین کی دستیابی و ترسیل کیلئے تجاویز تیار کررہی ہے۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ پاکستان میں ویکسین کی جلد دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ویکسین متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔کولڈ اسٹوریج سسٹم دستیابی یقینی بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ویکسین کی ترسیل کیلئے ای پی آئی کے وسائل استعمال کیے جائیں۔بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی ترسیل کیلئے نیشنل کوویڈ ویکسین کمیٹی کی زیرنگرانی ماہرین کام کر رہے ہیں۔ اس وقت عالمی سطح پر تیار10 میں سے 6 ویکسین فیز 3 ٹرائلز کے مراحل میں ہیں۔ سب سے پہلے تیار ہونے والی ویکسین کی خریداری کیلئے گاوی سے اشتراک اور ویکسین خریداری کیلئے حکومتی فنڈز کے انتظام اور ویکسین تیاری و ٹرائلز کیلئے چین سے تعاون بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی ہے دوسری جانب چین نے کورونا ویکسین متعارف کروانے کا معیار طے کرلیا۔ چین کے سینٹر فار ڈرگ ایویلوایشن (سی سی ڈی ای) کا تجویز کردہ مسودے میں ویکسین کے معیار سے متعلق کچھ ضوابط سامنے آئے ہیں۔ مسودے میں کہا گیا کہ اگر چینی ویکسینز کی افادیت کی شرح کم از کم 50 فیصد ہو گی اور تیار کردہ ویکسینز کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت 6 ماہ تک برقرار رکھنے کے قابل ہوں گی تو تب ہی ان ویکسینز کی منظوری دی جائے گی ورنہ ویکسین کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ اسی طرح ویکسینز کے لیے جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کے تحت ویکیسنز کو 70 فیصد آبادی کے لیے مؤثر بنانا ہے۔چینی سینٹر فار ڈرگ ایولوشن کے نزدیک ویکسینز کے ہنگامی استعمال کیلئے کم از کم افادیت کی شرح 50 فیصد رکھی گئی ہے ان میں ایسی ویکسینز بھی شامل ہوں گی جن کا کلینیکل ٹرائل مکمل نہ ہوا ہو، لیکن ان ویکسینز کی افادیت کو دیکھتے ہوئے انہیں استعمال کرنے کی منظوری دے دی جائے گی۔
تجاویز تیار