گوجرہ: جعلی سونا بنانیوالے ڈکیت گینگ کے 5ارکان گرفتار

گوجرہ: جعلی سونا بنانیوالے ڈکیت گینگ کے 5ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
گوجرہ (نمائندہ خصو صی) ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی پریس کانفرنس تھانہ صدر گوجرہ کی حدود میں جعلی سونا بنانے والے اور گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والے ڈکیت گینگ کے5ارکان سرغنہ سمیت گرفتار کر لئے گئے جبکہ ملزمان سے چھینی گئی رقم 4لاکھ20ہزار روپے، اسلحہ اور جعلی سونا بھی برآمد کر لیا گیا۔ ڈی پی او ٹوبہ نے ڈی ایس پی گوجرہ افتخار احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر گوجرہ مظہر تبسم ایس آئی معہ امیر صفدر اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انٹیلی جنس انفارمیشن، جدید ٹیکنالوجی، اور مخبر کی اطلاع پر اپنے فرائض منصبی بڑی مستعدی اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ادا کرتے ہوئے واردات کرنے والے ڈکیت گینگ کے5ارکان کو سرغنہ سمیت مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے گرفتار کیا جن میں 1۔سرغنہ گینگ علی حیدر،ہ۔محمد فرحان،محمد وسیم،محمد عثمان،محمد اشفاق عرف شیراشامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے(ڈکیتی کی واردات میں لوٹی گئی رقم(4لاکھ 20ہزار روپے،3عدد پسٹل30بور،1عدد گن 244بور) برآمدہوئی۔ملزمان1تا 3 علی حیدر،محمد فرحان اورمحمد وسیم نے دوارن انٹیروگیشن مزید انکشاف کیا وہ جعلی سونا بھی تیار کرتے ہیں اور نوسر بازوں کو دیتے ہیں جو سادہ لوح لوگوں کے ساتھ فراڈ کرتے ہیں۔

 جس پر پولیس ٹیم نے زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر چک363باہمنی والا میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کرائے کے مکان میں سے جعلی سونا بنانے والے آلات1عدد پریس مشین چالو حالت میں،9عدد ڈائیاں دھاتی مختلف نمونہ جات،پتیاں خام پیتل وزنی30کلو،پیتل سکریپ شدہ تقریبا50کلو اور 6کلو تیار شدہ جعلی سونابرآمد کیا جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر588/20تھانہ صدر گوجرہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔  ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔  

مزید :

علاقائی -