نیو اسلام آبادائیر پورٹ کے  رن وے میں دراڑیں پڑ گئیں 

نیو اسلام آبادائیر پورٹ کے  رن وے میں دراڑیں پڑ گئیں 

  

 اسلام آباد(آئی این پی)نیو اسلام آبادائیر پورٹ کے سیکنڈری رن وے میں بارش سیدراڑیں پڑ گئیں جس کی وجہ سے رن وے نمبر 28 آر کو طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے بند کر دیا گیا۔سول ایوی ایشن حکام کیمطابق نیو اسلام آبادائیر پورٹ کے سیکنڈری رن وے میں کریکس کی موجودگی پر رن وے نمبر 28 آرکو طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے بند کرکے نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔نوٹم کے مطابق اسلام آباد میں شدید بارشوں سے متاثرہ حصے کی مرمت کاکام شروع کردیا گیا ہے، اس دوران مرمت کی وجہ سے سیکنڈری رن وے صرف طیاروں کی ٹیکسی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ سیکنڈری رن وے پر اس سے قبل بھی کریکس آ چکے ہیں جبکہ ائیرپورٹ حکام کاکہنا ہے کہ کریکس کے مستقل حل کے لیے رن وے کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند کیا گیا ہے جبکہ متبادل رن وے کام کرتا رہیگا۔ 

 دراڑیں 

مزید :

صفحہ آخر -