سرگودھا: راہزنی کے مقدمات میں ملوث 2اشتہاری گرفتار
سرگودھا(بیورو رپورٹ) تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دواشتہاری گرفتار ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان محمد حبیب ولد طاہر سکنہ چاہ ملک والا اور محمد زبیر ولد نوازسکنہ ساہیوال کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارمجرمان نے ستمبر2019کو سکندرپورعلاقہ تھانہ ساہیوال میں اسلحہ کے زور پر محمد رمضان ولد محمد ریاض سے نقدی اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے تھے قبضہ سے چھینا گیامال مسروقہ بھی برآمدکرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کردیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔