شیخوپورہ، وارداتوں میں شہریوں سے مال وزرلوٹ لیا گیا

شیخوپورہ، وارداتوں میں شہریوں سے مال وزرلوٹ لیا گیا

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں مبینہ ڈکیتی،چوری،رہزنی اورنوسر بازی کی وارداتوں کے نتیجہ میں شہریوں سے مال وزرلوٹ لیا گیا،صدر مریدکے کی حدوبدوپلی کے قریب 2مسلح عادل نامی تاجر سے7لاکھ روپے نقدی چھین کرفرار،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ کی آبادی جوئیانوالہ موڑکے قریب2مسلح تاجرغلام مرتضی سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،صدر فاروق آباد کے علاقہ کوٹلہ پنجو بیگ کے قریب 4مسلح ڈاکوحنیفوں کے گھر داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر تشدد کرکے نقدی،طلائی زیورات اورموبائل فون،تھانہ بھکھی کی حدود چونگی پھاٹک کے قریب2مسلح راہگیر اظہر عباس سے15ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،سیم نالہ ریلوئے لائن کے قریب3مسلح مسافرارشد سے موٹر سائیکل نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،اے ڈویژن کے علاقہ بستی بلوچاں سے ناصر کی موٹر سائیکل نمبری4689ایل ای،لاہور روڈ فروٹ منڈی کے باہر سے زوہیب کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور چراکرفرار ہوگئے۔

،تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ لاہو رروڈ موٹرسائیکل مارکیٹ کے قریب نامعلوم نوسربازوں نے رکشہ سوار خاتون جنت بی بی کو نشہ آور جوس پلاکر نیم مردہ حالت میں 80ہزار روپے نقدی اوراڑھائی تولہ طلائی زیورات ہتھیا کرفرار۔

مزید :

علاقائی -