کراچی،فرنیچر اور چپلوں کے کارخانے کی آگ بجھا دی گئی

  کراچی،فرنیچر اور چپلوں کے کارخانے کی آگ بجھا دی گئی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے لسبیلہ میں فرنیچر اور چپلوں کے کارخانے میں لگی آگ بجھا دی گئی، آگ سے بھاری مالیت کا فرنیچر اور چپل جل گئے، کارخانہ رہائشی علاقے میں بنایا گیا تھا۔لسبیلہ کے قریب واقع چپلوں اور فرنیچر کے کارخانے میں آگ لگ گئی، آگ عمارت کے گراؤنڈ اور پہلی منزل پہ لگی آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کارخانہ میں رکھا ہوا فرنیچر اور چپل مکمل طور پر جل گئے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم کارخانے میں آگ لگنے کے باعث اطراف میں رہائشی عمارتوں سے مقامی افراد گھروں سے باہر آگئے۔کارخانے کے مالک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فائر بریگیڈ وقت پرپہنچ گئی تھی لیکن پانی کی کمی سے آگ پر قاپو پانے میں وقت لگا۔فائر اسٹیشن صدر کے آفیسر ظہیر صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ آگ پر دوگھنٹے کی جدوجہدر کے بعد قابوپالیا گیا اور آگ بجھانے کے لئے 6فائر ٹینڈر اور 4واٹر باؤزر استعمال کئے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -