پی ٹی آئی پنجاب میں بھی گورنر راج کا مطالبہ کرے،اویس قادر

      پی ٹی آئی پنجاب میں بھی گورنر راج کا مطالبہ کرے،اویس قادر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ لاہور میں بارش سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔وزیر اعلی پنجاب ناکام ہوچکے ہیں۔پنجاب میں بارش سے 12 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں،کئی زخمی ہیں, انتظامیہ کہاں غائب ہے. یہ بات انہوں نے پنجاب میں بارش کی صورتحال پر ردعمل میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدار پنجاب سے بارش کا پانی کی نکاسی کی اہلیت نہیں رکھتے۔کیا اب پی ٹی آئی کے لوگ پنجاب میں بھی گونر راج اورآرٹیکل 149 کا نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں۔عثمان بزدارکی ناکامی پرکیاانہیں بھی  اقتدارسے برخاست کیا جائے۔بغض پیپلزپارٹی،بغض سندھ حکومت میں مبتلا ذہنی مریضوں کے لئے لاہور کی صور تحال آئینہ ہے, پنجاب حکومت کی نااہلی سے متاثر اہالیان لاہور سے دلی ہمدردی ہے۔اویس شاہ نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ اہالیان لاہور کو بارش کے دوران پنجاب حکومت کی نااہلی سے جلد چھٹکارا ملے۔صوبائی وزیر نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ لاہور ڈوب رہا ہے اور وزیراعظم نے نوٹس لینا تک گوارا نہیں کی۔ کیا وزیراعظم کو زندہ دلان لاہور کی مشکلات کا احساس نہیں,وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ لاہور کو بارشوں کی تباہی سے بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -