پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

  پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر  نے کراچی کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے اور مہاجروں کی قوت کو تقسیم کرنے کیلئے نئے اضلاع بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سندھ کے دیہی علاقوں کو تباہ وبرباد کرنے کے بعد اب کراچی کو تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے اور وہ کراچی پر قبضہ کرکے اس کے عوام کو غلام بنانا چاہتی  ہے۔ کراچی سندھ حکومت کیلئے سونے کی چڑیا بنا ہوا ہے جہاں سے حاصل ہونے والے ٹیکس اور ریونیو پیپلزپارٹی کی قیادت اور خود وزراء کی عیاشیوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں یا بیرون ملک منتقل کیا جاتا ہے۔ کراچی کا ریونیو کا 2فیصد بھی کراچی میں نہیں لگایا جاتا ہے جبکہ یہاں سے 90فیصد ریونیو حاصل ہوتا ہے۔ کراچی جنرل یحییٰ خان کے دور تک وفاق کا حصہ تھا لیکن کچھ مفاد پرست عناصر کی ہٹ دھرمی کے باعث اسے سندھ کا حصہ بنادیا گیا ہے اور اس وقت سے ہی اس کی تباہی کا آغاز ہوا۔ کراچی کے 2کروڑ عوام کے ساتھ ہر سطح پر ظلم و زیادتی کی جارہی ہے۔ کراچی کی وحدت کو تقسیم در تقسیم کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں صرف کراچی وہ شہر ہے جس کو 6اضلاع میں تقسیم کیا جاچکا ہے جبکہ ایسا نہ لاہور میں، نہ پشاور اور نہ کسی اور صوبے میں ہو اہے۔ اب اور مزید کراچی کو تقسیم کیا جارہا ہے

مزید :

صفحہ آخر -