ایمریٹس کی پروازوں کے  شیڈول میں تبدیلی کا اعلان 

    ایمریٹس کی پروازوں کے  شیڈول میں تبدیلی کا اعلان 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمریٹس نے سیالکوٹ سے اپنی پروازوں کی آمد و رفت کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اس تبدیلی کی بدولت مسافر براستہ دبئی دنیا کے چھ براعظموں کے 75 شہروں کے نیٹ ورک تک بہتر انداز سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ دبئی کے مقامی وقت کے مطابق پروازوں کے معمولات میں 22 اگست سے تبدیلی کے بعد ایمریٹس کی پرواز 618  EK دبئی سے رات 8 بج کر 55 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ رات کو ایک بج کر 10 منٹ پر سیالکوٹ پہنچے گی۔ ریٹرن فلائٹ 619  EK سیالکوٹ سے 2 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوگی اور صبح پانچ بجے دبئی پہنچے گی۔  سیالکوٹ کے علاوہ ایمریٹس پاکستان میں چار دیگر شہروں سے بھی براہ راست پرواز کی سہولت فراہم کرتا ہے جن میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، اور پشاور شامل ہیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -