کراچی:محرم الحرام کے حوالے سے سی پی او ویڈیو لنک اجلاس

کراچی:محرم الحرام کے حوالے سے سی پی او ویڈیو لنک اجلاس

  

کراچی(کرائم رپورٹر)محرم الحرام کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اعلیٰ سطحٰی ویڈیو لنک اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت آئی جی پولیس سندھ مشتاق احمد مہر کررہے تھے۔زونل/ضلعی سطح پر کراچی پولیس کی جانب سے محرم سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اہلِ تشیع علماء/ذاکرین بھی زونل پولیس دفاتر سے ذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔علماء/ذاکرین سے آئی جی سندھ نے محرم سیکیورٹی اقدامات کی بابت تجاویز/مشاورت طلب کی۔اہلِ تشیع علماء/ذاکرین نے کراچی پولیس کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مرکزی مجالس کے مقامات،مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور شہر کے مختلف اضلاع سے برآمد ہونیوالے چھوٹے بڑے جلوسوں کی سیکیورٹی میں منتظمین سے مکمل روابط اور تعاون پر زور دیا گیا۔محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور متبادل روٹس کے حوالے سے ڈی آئی ٹریفک کو خصوصی احکامات دیئے گئے۔محرم سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اے آئی جی آپریشنز کو فوکل پرسن نامزد کردیا گیا۔صوبائی سطح پر اہلِ تشیع علماء،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز پر مشتمل واٹس ایپ گروپس بنائے جائیں۔ میڈیا/سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد کے انسداد اور بروقت ایکشن کے حوالے سے پیمرا اور متعلقہ ادارے کو باقاعدہ مکتوب ارسال کیئے جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،  ڈی آئی جی فائنانس،  ایڈمن،  آپریشنزسندھ اور لاجسٹک کے اے آئی جیز نے براہ راست جبکہ زونل ڈی آئی جیز،ڈی آئی جی ٹریفک،ایس ایس پی اسپیشل برانچ،ضلعی ایس ایس پیز کراچی نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -