تین جماعتوں کے اتحاد سے کرپشن بڑھے گی،اسد اللہ بھٹو

تین جماعتوں کے اتحاد سے کرپشن بڑھے گی،اسد اللہ بھٹو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو نے پی پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی معاہدے کو سندھ کے مفادات اور دستور کی شدید خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ کرپشن میں مزید اضافہ کا باعث بنے گا۔ انہوں نے  ایک بیان میں کہا کہ یہ تینوں گذشتہ دو سالوں سے روزانہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات، الزامات اور ایک دوسرے کی حکومت گرانے کی بات کرتے تھے ابھی اچانک مزید کرپشن کا بازار کرنے کیلئے تینوں اکھٹے ہو گئے ہیں۔ سندھ کے عوام پوچھتے ہیں کہ گذشتہ دو سالوں جو موقف اپنایا ہوا تھا وہ اچانک تبدیل کیوں ہوگیا؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے کراچی کمیٹی کے متعلق بار بار یوٹرن خود چغلی کھارہا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ تینوں کو مرکزی، صوبائی و شہری حکومت کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دستور وقانونی دائرے میں رہتے ہوئے کرپشن کے خاتمے اور سندھ کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -