صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی سپیکرقومی اسمبلی،گورنر پنجاب سے ملاقات

 صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی سپیکرقومی اسمبلی،گورنر پنجاب سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے گذشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے گورنر پنجاب کو اورنج لائن ٹرین منصوبہ بارے بریفنگ دی اور کہا کہ پنجاب حکومت جلد ہی اورنج لائن ٹرین چلانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اس (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہایت کامیابی سے جمہوری روایات کو بروئے کار لا کر قومی اسمبلی کے ایوان کو نہایت ہی خوش اسلوبی سے چلایا اس موقع پر گورنر پنجاب اور سپیکر قومی اسمبلی نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی دوسالہ کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔
ملاقات