بجلی گھنٹوں بند،تاجروں کا میپکو حکام کیخلاف مظاہرہ، نعرے بازی

  بجلی گھنٹوں بند،تاجروں کا میپکو حکام کیخلاف مظاہرہ، نعرے بازی

  

ملتان(نیوز رپورٹر) انجمن تاجران گلشن مارکیٹ میں ملتان کے زیراہتمام تاجروں کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کی قیادت صدر چوہدری الیاس اورجنرل سیکرٹری چودھری محمد سلیم کمبوہ نے کی، اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور میپکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی دو گھنٹے دھرنا دے کر روڈ بلاک کئے رکھا،مظاہرین سے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 خطاب کرتے ہوئے صدر چوہدری الیاس، جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ نے کہا کہ تاجروں کے کاروبار کرونا ولاک ڈاو?ن کی وجہ سے تباہ ہو چکے ہیں باقی رہی سہی کسر میپکو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نکل گئی ہے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اگر میپکونے چوبیس گھنٹے میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو تاجر میپکو ا?فس کا گھیراو? کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہل چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان کو فی الفور معطل کیا جائے جس کی وجہ سے تاجروں میں حکومت کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی ہے حالانکہ ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود ہے ہم وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس لوڈشیڈنگ کافورانوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، مظاہرے میں سید شبیہ الحسن شاہ، یونس قریشی،بابو عبدالمجید،چودھری کاشف،چودھری عمر،ارشاد علی کمبوہ،زوہیب علی،راشد علی،چوہدری شکیل،ندیم رضوی،محمد عرفان،فیصل کمبوہ و دیگر تاجروں نے شرکت کی۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -