مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق، دو لاشیں برآمد

مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق، دو لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،گگو منڈی،مخدوم رشید، کوٹ ادو،بستی ملوک، میاں چنوں،محسن وال(وقائع نگار، نمائندگان پاکستان) وہاڑی چوک گریڈ اسٹیشن کے سامنے موٹر سائیکل اور ٹریکٹر (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
ٹرالی میں تصادم۔ موٹر سائیکل سوار عورت  موقع پر جاں بحق ہو گئی ہے۔جس کا نام صائمہ ہے۔اور وہ بدھلہ روڈ کی رہائشی ہے۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر آگئیں۔جہنوں نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں کیا۔اور لاش ورثاء کے حوالے کردی۔بیل گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا   گزشتہ روز صبح آ ٹھ بجے کے قریب چک نمبر193۔ای بی کا رہائشی علی گوہر موٹر سائیکل پر سوار شیخ فاضل روڈ پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آ نے والی بیل گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔کرنٹ لگنے سے الیکڑیشن جاں بحق ہوگیا، بق مخدوم رشید کے نواحی چک نمبر 2 ایم آر کا رہاشی غلام نبی عرف مٹھو الیکٹریشن اڈا 9 کسی پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا،مرحوم پانی والی موٹر چلا رہا تھا،موٹر شارٹ ہونے کی وجہ سے اْسے کرنٹ لگ گیا،مذکورہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔نالہ سردار کے قریب نہر سے فاترالعقل25 سالہ نامعلوم شخص کی لاش مل گئی،ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے پر گزشتہ شام نامعلوم نے نہر میں چھلانگ لگائی تھی  تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ دو کے علاقہ پل منہاں کے قریب گزشتہ سے پیوستہ شب 25 سالہ نامعلوم فاترالعقل نے نہر میں چھلانگ لگا دی تھی،اہل علاقہ کے دیکھنے پر پولیس کو اطلاع کی گئی تھی،ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم کھوسہ نے اپنی پولیس پارٹی سب انسپکٹر مختیار حسین اور پولیس ملازمان کے ہمراہ ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا جس پر گزشتہ روز پل منہاں نزد نالہ سردار کے قریب نعش کو برآمد کرلیا،پولیس کوٹ ادو نے ضروری کاغذی کارروائی کے بعد نعش کو امانتا دفنا دیا ہیٹبہ سیلاب آباد کرنٹ لگنے سے نو جوان جاں بحق ہوگیا۔ثناء  اللہ والد اللہ بچایا عمر 22 سال ٹبہ سیلاب آباد شجاع آباد روڑ کے رہائشی کو کرنٹ لگ گیا ریسکیو 1122 بستی ملوک نے فوری رسپنس کیا، مریض کو CPR اپلائی کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ گزشتہ روز نہر میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں  کے نواحی علاقہ محسن وال سے تلمبہ روڈ 6 والی پل پر موٹرسائیکل سوار نہر میں گر گیے تھے جس میں ایک مرد،دو خواتین اور ایک 10 سالہ بچہ سوار تھا اطللاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے جوان موقع پر پہنچ گئے،ایک مرد دو خواتین کو موقع پر نکال لیا گیا تھا جبکہ بچے کی تلاش کیلئے ریسکیو1122 نے آپریشن جاری رکھا، نہر میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کو ایک روز بعد تلاش کر کے لاش لواحقین کے حوالے کر دی ابتدائی رپورٹ کے مطابق موٹر موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ 
لاشیں برآمد