ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی خانیوال کا  اجلاس، ارکان اسمبلی کی شرکت، ترقیاتی  منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے  ظہور حسین قریشی کی افسروں کو ہدایت

  ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی خانیوال کا  اجلاس، ارکان اسمبلی کی شرکت، ترقیاتی  ...

  

خانیوال(نمائند ہ پاکستان+نامہ نگار) ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔رکن قومی اسمبلی ظہیور حسین(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 قریشی نے اجلاس کی صدارت کی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، ایم پی اے نشاط احمد ڈاہا، اراکین صوبائی اسمبلی خاور علی شاہ، حامد یار ہراج کے نمائندگان ان کے ہمراہ تھے۔جبکہ اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ، تعمیراتی و دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمن نے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، سیپ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، میونسپل سروسز پروگرامز سمیت دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار بارے بریف کیا۔رکن قومی اسمبلی ظہور حسین قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کے خواہاں ہیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے افسران فیلڈ وزٹس کرکے منصوبوں کا جائزہ لیں -ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ عوامی منصوبوں کی تکیمل کیلئے کام کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں تعمیراتی محکموں کے منتخب نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کرائیں ناقص کوالٹی اور تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی - ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں منصوبوں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے اور مکمل ہونے والی سکیمیں متعلقہ محکموں کے سپرد کی جائیں۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -