وہاڑی، جعلی کریموں کی بھرمار خواتین پر جلدی امراض کا حملہ

وہاڑی، جعلی کریموں کی بھرمار خواتین پر جلدی امراض کا حملہ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)وہاڑی شہروگردونواح کے جنرل سٹورزپرمعروف برانڈزکی جعلی اورغیرمعیاری دونمبرکولڈکریموں اورکاسمیٹکس کی بھرمارہوگئی ۔واقعات (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

کے مطابق راتوں رات امیربننے کی کوشش میں شہراورگردونواح کے علاقوں میں واقع جنرل سٹوروں اورکریانہ کی دکانوں کے مالکان نے دونمبرمال فروخت کرناشروع کردیااورمشہوربرانڈزکی مصنوعات کی جعلی اوردونمبرپراڈکٹ دھڑلے سے فروخت کررہے ہیں جبکہ خریداروں سے اصل پراڈکٹ کی قیمتیں وصول کررہے ہیں ایک دکان کے ملازم نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ شہراورگردونواح کی دکانوں پرمختلف شہروں کے سیلزمین کریمیں اورکاسمیٹکس کاسامان پہنچاجاتے ہیں جن میں سے 90فیصددونمبرمال ہوتاہے جووہ انتہائی سستے داموں دوکانوں پرسپلائی کررہے ہیں اوردکاندارپچاس روپے کی خریدی ہوئی پراڈکٹ ڈیڑھ سوروپے سے دوسوروپے تک اوریجنل پراڈکٹ کی قیمتیں خریداروں سے وصول کرتے ہیں ان پراڈکٹ اورکاسمیٹکس کے استعمال سے ہرعمرکی لڑکیاں اورخواتین جلدی امراض کاشکارہورہی ہیں جبکہ خواتین کے چہروں پربدنماداغ اورچھائیاں بن جاتی ہیں اوروہ جلدی امراض کے ڈاکٹروں کے کلینکس کے چکرلگاتی دکھائی دیتی ہیں اس صورتحال پرشہری خواتین نے اپنے غم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے ذمہ دارحکام سے دونمبرمال بنانے اورفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -