محرم الحرام، سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ  کا حکم، ڈاکٹرز، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

محرم الحرام، سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ  کا حکم، ڈاکٹرز، ملازمین کی ...

  

 ملتان (وقائع نگار))محکمہ صحت پنجاب نے محرم الحرام کا آغاز ہوتے (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

ہی کسی بھی ہنگامی و ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ڈاکٹروں وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ہائی الرٹ یکم سے بارہ محرم الحرام تک ہوگا۔بالخصوص 9 اور 10 محرم کو سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسیں ہائی الرٹ رہیں گے۔ہسپتالوں میں ضروری مشینری و آلات کو فعال رکھنے،ادویات،خون کی بوتلوں کا سٹاک رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔محکمہ صحت دفتر اور نشتر ہسپتال میں کنٹرول روم قائم ہوگا۔محکمہ صحت عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلع بھر میں 30 سے زائد میڈیکل کیمپ قائم کرے گا۔جہاں ڈاکٹرز بمعہ پیرامیڈیکل سٹاف،ادویات ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔میڈیکل کیمپس کے انعقاد و انتظامات کے لئے محکمہ صحت نے فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے۔7 محرم کو گلگشت کالونی،9 محرم کو مین مارکیٹ ممتازآباد،10 محرم کو چوک گھنٹہ گھر،چوک بازار،دولت گیٹ،حرم گیٹ،سورج میانی،کچہری روڈ آستانہ لعل شاہ،شجاع آباد،جلالپور پیروالہ سمیت مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔محکمہ صحت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں،مراکز صحت  میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔ہسپتالوں میں اضافی بستر مختص اور ادویات،خون کی بوتلوں کا سٹاک رکھا جائے گا۔

منسوخ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -