لڈن منڈی مویشیاں میں ریکوری ٹیم  پر حملہ،5افراد زخمی،حالات کشیدہ

لڈن منڈی مویشیاں میں ریکوری ٹیم  پر حملہ،5افراد زخمی،حالات کشیدہ

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی ریکوری ٹیم پر لڈن (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

منڈی مویشیاں میں حملہ، 5ریکوری اٹنڈنٹ شدید زخمی، جی ایم آپریشن جان بچانے کیلئے کھیتوں میں فرار ہوگئے، پولیس نے کاروائی کے بجائے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو حملہ آوروں سے صلح کرنے پر مجبور کردیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب ملتان سمیت پنجاب بھر میں موجود منڈی مویشیاں سے جانوروں کی خریدوفروخت پر فیس وصول کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر عمل درآمد کرنے کیلئے کیٹل مارکیٹ کی ریکوری ٹیم لڈن منڈی میں موجود تھی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چند نامعلوم افراد گاڑی میں جانور لیکر جارہے تھے، پرچی فیس نہ دینے پر جھگڑا شروع ہوگیا، مذکورہ ملزمان نے فون پر دیگر ساتھی بلوا لئے اور تشدید کا نشانہ بنایا، 5ریکوری اٹنڈنٹ جس میں رضا کھوکھر، فہد، کاشف، محمد حمزہ، عبدالرحمن شدید زخمی ہوگئے ہیں جبکہ موقع پر موجود جی ایم آپریشن اپنی جان بچانے کیلئے کھیتوں میں فرار ہو گئے، ریکوری اٹنڈنٹ کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف پرچہ درج کرانے کیلئے درخواست ارسال کردی ہے۔ پولیس نے کیٹل مارکیٹ کی درخواست پر کاروائی کے بجائے کیٹل مارکیٹ انتظامیہ کو صلح کیلئے مجبور کرتے رہے۔

کشیدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -