شدید گرمی، حبس کے بعد ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش

       شدید گرمی، حبس کے بعد ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش

  

 ملتان،میلسی، چوک سرور شہید، ڈیرہ(سپیشل رپورٹر، وقائع نگار، نمائندگان پاکستان)شدید گرمی اور حبس کے بعد بالاآخر ملتان میں مون سون کی بارشیں شروع،موسم خوشگوار ہوگیا،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

جاری کردی۔اس ضمن میں ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں گزشتہ روز سے مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے نتیجہ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ بارش کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔گزشتہ روز ملتان میں زیادہ سے زیاد ہ 4جبکہ کم سے کم ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات نے آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی جاری کی ہے۔جمعرات کے روز ملتان میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا مشتاق احمد خان نے واسا میں ہائی الرٹ جاری کردیااورتمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کیلیے آپریشن ٹیموں اور مشینری کے ہمراہ ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے متعلقہ سیوریج سٹاف کو سڑکوں پر مین ہولز کورز ہٹانے اور سکر مشینوں کے ذریعے پانی اٹھانے کا حکم دیااور تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کیپیسٹی پر چلانے کی ہدایت کی اس دوران ایم ڈی واسا کو مختلف ڈسپوزل سٹیشنوں پر لوڈشیڈنگ بارے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے دوران ڈسپوزل  اسٹیشنوں کو جنریٹرز پر چلانے کی ہدایت کی ڈپٹی ڈائریکٹرڈسپوزل اسٹیشن نے اس دوران ایم ڈی واسا کو دن 11بجے تک بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق  چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 6 ملی میٹر،کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر 5 ملی میٹر، سمیجہ آباد ڈسپوزل اسٹیشن پر  1 ملی میٹر جبکہ پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ایم ڈی واسا نے بارش کے پانی کو بروقت نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ میلسی اور مضافات میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جار ی رہی تا ہم ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور بازاروں میں بھی خریداروں کی چہل پہل بڑھ گئی۔ چوک سرور شہید اور گر دو نواح میں بھادوں کی پہلی مو سلا دھار بارش نے ہر طرف جل تھل ایک کر دیا، مسلسل ایک گھنٹہ ہو نے والی بارش سے گر می کا زور ٹوٹ گیا، گر می سے مر جھائے ہو ئے چہرے بارش ہو نے سے کھل اٹھے، نکا سی آب کیلئے بنائے گئے بر ساتی نا لے صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے بارش کے پا نی کی نکا سی کر نے سے قاصر ہے نکا سی آب نہ ہو نے کی وجہ سے چوک سرور شہید کی چاروں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ نشیبی علاقے بھی بارش کے پا نی میں ڈوب چکے ہیں۔  ڈیرہ غازیخان میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاگرمی سے مرجھائے چہرے کھل کھلا آٹھے۔ڈیرہ غازیخان میں  سرمائی بادلوں اور ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ساون کی دوسری  بارش نے شہر اور نواحی علاقوں میں جل تھل کردیا جبکہ طویل گرمی کے ستائے شہریوں کے مرجھائے ہوئے چہرے خوشی سے کھل کھلا آٹھے باران رحمت برسنے پر لوگ   شکرانے کے نوافل ادا کرنے لگے اور اللہ کی رحمت پر چھوٹ بڑے سبھی خوش نظر آرہے ہیں جبکہ  موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارش اور بادلوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔۔سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے افسران خراب موسم کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ بارش کی وجہ سے فنی خرابی کا شکار ہونیوالی گاڑیوں کو سٹارٹ کرنے میں شہریوں کی مدد کرنے میں مصروف نظر ا?ئے۔چیف ٹریفک ا?فیسر ملتان ہما نصیب (پی ایس پی) کی ہدایات کے مطابق ہیلپ یونٹ 1915 سڑکوں پر پیٹرولنگ حالت میں رہا اور جب بھی کسی شہری کو مدد کی ضرورت ہوتی تو ہیلپ لائن کے ذریعے فوری موقع پر پہنچ کر مدد فراہم کرتا رہا۔اس کے علاوہ اگر مکینک کی ضرورت ہوتی تو فوری طور پر مکینک کا انتظام بھی کیا جاتا رہا۔ چیف ٹریفک ا?فیسر کی خصوصی ہدایت پرسیکٹر انچارجز، ٹریفک وارڈنز اور ہیلپ یونٹ بارش کے دوران شہریوں کے محفوظ سفر کے لیے کوشاں ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ بارش کے دوران یا بعد میں سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ا?ہستہ رفتار میں ا?گے بڑھیں۔ کسی بھی قسم کی دشوری کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 یا 03359151915 پر رابطہ کریں۔

بارش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -