حکومتی پالیسیوں سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں، سعید خان منیس

حکومتی پالیسیوں سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں، سعید خان منیس

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)سابق سپیکرپنجاب اسمبلی مسلم لیگی راہنماسعیداحمدخان منیس نے کہاہے کہ موجودہ حکومت پاکستانی تاریخ کی ہرلحاظ سے ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے حکومت کی دوسالہ کارکردگی پرپراس وقت تک توسوالیہ نشان لگاہواہے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

 حکومت پالیسیوں نے عوام کی مشکلات میں بے تحاشہ اضافہ کردیاہے عمران خان جب سے اقتدارمیں آئے ہیں ملک میں پے درپے مسائل ہی مسائل سامنے آرہے ہیں مہنگائی،بیروزگاری،غربت وافلاس اورڈالرکی سونامی سے معیشت تباہ ہوگئی ہے غریب اورنادارلوگوں کی دادرسی،میرٹ پرملازمتوں کی فراہمی،بجلی اورگیس کی قیمتوں میں کمی کے سب دعوے ہواہوگئے ہیں ناقص منصوبہ بندی والے طویل لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں تعلیم کابیڑاغرق ہوگیاہے جبکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے تباہی کے دہانہ پرپہنچ چکے ہیں اس وقت مہنگائی،بیروگاری،غربت وافلاس اورڈالرکاسونامی ملکی معیشت کی تباہی کاسبب جبکہ ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ان کاکہناتھاکہ اب تک توکوروناکابہانہ کرکے حکومت عوام کوجھوٹی تسلیاں دیتی رہی ہے لیکن اب توکوروناکابہانہ بھی ختم ہوچکاہے ان کایہ بھی کہناتھاکہ اگرکوروناوائرس کی وبانہ بھی آتی توملکی صورتحال ایسی ہی ہوناتھی چنددنوں کے بعدوزیراعظم اوران کی ٹیم کشکول اٹھاکربھیک مانگتی دکھائی دے گی۔

سعید خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -