دہلی گیٹ، تھانیدار اپنے ادارے سے  تنگ، افسروں کیخلاف رپٹ لکھ دی

    دہلی گیٹ، تھانیدار اپنے ادارے سے  تنگ، افسروں کیخلاف رپٹ لکھ دی

  

ملتان (وقائع نگار))تھانہ دہلی گیٹ کے تھانیدار نے سرکاری  حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے ہی افسران کے خلاف بے رحمی اور بد دعا دینے کی رپٹ لکھ دی ہے۔جو سوشل(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔رپٹ میں اے ایس ائی عامر مقصود نے تحریر کیا ہے  کہ میرا  ایکسیڈینٹ ہوا تھا۔جس کے بعد نشتر ہسپتال ایم ایس کی جانب سے 27 اگست 2020 تک  میڈیکل ریسٹ منظور تھا۔مگر جان بوجھ کر غیر حاضری لکھ دی گئی۔تھانیدار نے رپٹ میں مزید لکھا ہے کہ جس نے میری غیر حاضری لکھی ہے یا جس نے غیر حاضری کو حکم دیا ہے۔اسکا بازو کا فیکچر ہوجائے۔کیونکہ پولیس کا محکمہ بے حسں ہوچکا ہے۔جو اپنے ملزم کی پرواہ نہیں کرتے۔

رپٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -