سابق چیئرمین بلدیہ حاجی محمد یٰسین کا ٹی ایچ کیو  ہسپتال ہارون آباد کا ورہ،مریضوں کی عیادت

  سابق چیئرمین بلدیہ حاجی محمد یٰسین کا ٹی ایچ کیو  ہسپتال ہارون آباد کا ...

  

ہارون آباد (نمائندہ پاکستان)خدمت کی سیاست،وائٹل گروپ کا شیوہ رہی ہے وائیٹل کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

 ہسپتال ہارون آباد کے ڈائیلسز یونٹ میں ڈائلیسز کی مزید دونئی مشینوں کی فراہمی کا اعلان کیا گیابہت جلد مشینیں فراہم کر دی جائیں گی۔سابق چیئرمین بلدیہ حاجی محمد یاسین چیئر مین مسلم لیگ(ضیا الحق شہید)نے کہا حاجی محمد یاسین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ بھی کیا، دورہ کے دوران ان کے ہمراہ سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سرور اور موجودہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد نعیم عطااورمقامی صحافی بھی تھے،حاجی محمد یاسین نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے مسائل بھی پوچھے،ڈائیلسز مشینوں کی کمی کی شکایات پر انہوں نے دو ڈائیلسز مشینوں کی فراہمی کا اعلان کیا،حاجی محمد یاسین نے کہا کہ مریضوں کی تکلیف میں دیکھ کر ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے ہم عملی خدمت کرتے ہیں اور غریب مریضوں کو ریلیف فراہم کیا ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔

عیادت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -