جعلی دستاویزات پر تقرری، وائس چانسلر  ڈاکٹر عمران شریف سے جواب طلب

  جعلی دستاویزات پر تقرری، وائس چانسلر  ڈاکٹر عمران شریف سے جواب طلب

  

  ملتان (وقائع نگار)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 کے ڈین کی جانب سے جعلی دستاویزات پر بیوی کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر نوازنے کے خلاف درخواست پر سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے وائس چانسلر  اور ڈاکٹر عمران شریف سے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عذرا بتول نے کونسل رانا آصف سعید کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈائریکٹر سکول آف اکنامکس ڈاکٹر عمران شریف نے بیوی فاطمہ فاروق کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرایا، فاطمہ فاروق کو پہلے جعلی دستاویزات پر پہلے ایلمنٹری ٹیچر بھرتی کرایا گیا، سکول ٹیچر کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی کرالیا گیا، ڈاکٹر عمران شریف نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے بیوی کو دوبارہ اسوسیئٹ پروفیسر کی سیٹ پر اہل کرالیا، ڈاکٹر عمران شریف یونیورسٹی کے اہم عہدوں پر فائز ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

جواب طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -