جمہوری،پارلیمانی سسٹم ہی قومی وحدت کا اہم ذریعہ،لیاقت بلوچ

   جمہوری،پارلیمانی سسٹم ہی قومی وحدت کا اہم ذریعہ،لیاقت بلوچ

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی،ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسلامی، جمہوری، پارلیمانی نظام ہی پاکستان کے استحکام اور قومی وحدت کا اہم ذریعہ ہے۔73 سال سے فوجی آمریتیں، انجنیئر ڈ انتخابات اور ریاست طاقت سے ابھاری گئی قیادتوں کے تجربات ناکام ہو گئے۔ بااختیار بلدیاتی نظام، شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 اور آئین پاکستان کی روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے عوام کا اعتماد بحال کرنے کے علاوہ کوئی اور پائیدار حل نہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حکومت کی دو سالہ کارکردگی کی ناکامی تسلیم کر کے مستقبل کی پھر سے پر فریب امید دلا رہے ہیں۔ عمران خان کا اسلوب حکومت اور نظام ریاست چلانے کی صلاحیت سے ممکن نہیں کہ بحران ختم ہوں۔ نا اہل حکومتی ٹولہ ملک اور عوام کو اور زیادہ مشکلات سے دوچار کر دے گا۔ نوجوان حکومتی کارکردگی سے مایوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہی فرسودہ تجربات کو رد کر کے اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانا ہو گا۔ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں 75 فیصد نوجوان امیدواران میدان میں اتارے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر عالم اسلام نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا اسی وجہ سے آج بھارت مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر اور امریکا صیہونی ناجائز ریاست اسرائیل کو ہڑپ کرنا چاہتے ہیں اور عالم اسلام بے بسی، مجرمانہ خاموشی اور بے حس تماشائی کی تصویر بنا دیا گیا ہے۔ عالم اسلام کے اتحاد کا عملی مظاہرہ کرنے کے لیے او آئی سی اجلاس بلایا جائے۔ سعودی عرب، پاکستان، ترکی، ایران، ملائشیا، انڈونیشیا ایک پیج پر آ کر عالم اسلام کو خوفناک بحران سے نکالیں اور عالمی صیہونی استعماری قوتوں کے آلہ کار نہ بنیں۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -