محرم الحرام،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ان ایکشن، کل14ایمرجنسی کیمپ فعال

   محرم الحرام،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ان ایکشن، کل14ایمرجنسی کیمپ فعال

  

  ملتان (وقائع نگار)  سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان اور ڈپٹی کمشنر ملتان محمد عامر خٹک نے محرم الحرام کے سلسلے میں شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور جلوٹس کا وزٹ کیا.اس موقع صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک۔ ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ، ڈی ایس پی(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 شہزاد منظور اور ایس ایچ او نیو ملتان بھی ہمراہ تھے۔سٹی پولیس آفیسر اور  ڈپٹی کمشنر ملتان  نے عزاداری کے جلوس روٹس اور امام بارگاہوں کا وزٹ کیا انہوں نے نیو ملتان میں واقع امام بارگاہوں اور ان کے جلوس روٹس کا معائنہ کیا۔لائسنسداران اور مجالس و جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی۔سی پی او ملتان نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس مکمل طور  الرٹ ہے۔ مجالس اور جلوسوں کے شرکاء  کو پر امن ماحول فراہم کیا حائے گا۔امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کیمرے لگا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام روٹس اور امام بارگاہوں کو کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔اور کسی شرپسند کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا امن برقرار رکھنے کے لئے شہری اور جلوسوں کے منتظمین اپنا کردار ادا کریں۔پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تلاشی کے بغیر کسی شخص کو مجالس اور جلوسوں میں نہ جانے دیا جائے،کسی بھی اجنبی کو جلوسوں کے روٹس پر کھانے پینے کی اشیاء  تقسیم کرنے کی اجازت نہ دی جائے،جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران مثالی۔انتظامات کے لئے پلان پر عمل جاری ہے،انہوں نے کہا عزاداری کے جلوسوں کے روٹس پرمرمت کے کام کی کوالٹی پر سمحھوتہ نہیں کیا جائے گا، کنٹریکٹرز کوادائیگی جلوسوں کے منتظمین کی طرف سے دئے جانے والے سرٹیفکیٹ سے مشروط ہو گی، انہوں نے کہا کنٹریکٹر مرمت کی جانیوالی سڑک کی پہلے اور بعد کی تصاویر ثبوت کے طور پرپیش کرے گا،   میپکو حکام کو عاشورہ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایات دی گئی ہیں،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن  روشنی کا متبادل انتظام سٹینڈ بائی رکھے گی، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کل سے شہر میں 14 ایمرجنسی کیمپ فعال کردی گئی ہے مزید بتایاواسا نے جلوسوں کے روٹس پر سیوریج شکایات کے بروقت ازالے کا میکانزم تیار کر لیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو اور محکمہ صحت کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں،عاشورہ محرم کے دوران انتظامات کی مانیٹرنگ خود کرونگا، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 9 اور10 محرم کو عزاداروں میں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

فعال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -