خواتین یونیورسٹی ملتان سمیت پنجاب کی 12یونیورسٹیز کو 69کروڑ ریلیز

 خواتین یونیورسٹی ملتان سمیت پنجاب کی 12یونیورسٹیز کو 69کروڑ ریلیز

  

ملتان(سٹاف  رپورٹر)محکمہ خزانہ پنجاب نے 12 یونیورسٹیز کو 69 کروڑ روپے جاری کردئیے۔تفصیل کے مطابق  خواتین یونیورسٹی ملتان کو 4 کروڑ 10لاکھ (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

روپے جاری کر دئیے گئے، لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کو 3 کر وڑ 60 لاکھ   روپے جاری کئے گئے، یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو  4 کروڑ  40 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو 10 کروڑ روپے جاری‘ خواتین یونیورسٹی بہاولپور کو  2 کروڑ  60لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے۔ خواتین یونیورسٹی سیالکو ٹ2 کروڑ10 لاکھ روپے جاری گورنمنٹ کالج  ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کو4 کروڑ روپے جاری‘پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کو 7 کروڑ  40لاکھ روپے جاری‘ یونیورسٹی آف میانوالی کو 5 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کردئیے گئے۔راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کو 7 کروڑ  30 لاکھ روپے جاری کئے گئے، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کو8 کروڑ40 لاکھ روپے جاری‘ یونیورسٹی آف چکوال کو 9 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ 

ریلیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -