دکھی انسانیت کی خدمت سب سے افضل عبادت ہے، قاضی فضل حکیم 

دکھی انسانیت کی خدمت سب سے افضل عبادت ہے، قاضی فضل حکیم 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) ہمدرد ویلفیر پروگرام نوشہرہ کے بانی وچیئر مین قاضی فضل حکیم نے کہا ہے بلا تفریق اور بغیر کسی لالچ کے دکھی انسانیت کی خدمت سب سے افضل عبادت ہے اور خدمت خلق سے ہی قلبی سکون میسر ہوتا ہے ہمدرد ویلفیئر پروگرام نوشہرہ سمیت خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں اپنی خدمات سرانجام دے کر دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترالہدیٰ سکول اینڈ کالج نوشہرہ کینٹ میں 150مستحق خاندانوں کی بیواوں، یتیموں، بے سہارا اور نشہ کے عادی افراد کی بیویوں میں ماہانہ راش تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس ماہانہ فوڈ پیکج میں گھی، آٹا، چینی، دالیں کالی چائے کی پتی اور دیگر اشیاضروریہ شامل تھی انہوں نے کہا کہ ہمدرد ویلفیئر پروگرام کا بنیادی مقصد غریبوں، ناداروں، بیواوں یتیموں اور نشہ کے عادی افراد کے گھر کی خواتین کی مددکرکے ان کی یہ احسا س کمتر ی کے خاتمے کے لئے کوشاں کہ وہ معاشرے میں بے آسرا ہے انہوں نے کہا کہ ہمدرد ویلفیئر پروگرام کی پوری ٹیم جو کہ پرویز خٹک، حضران خان، محمد عرفان، محمد عدنان، صنوبر خان، عبدالحکیم اورضیاء الرحمان پر مشتمل ہے اس اس ٹیم نے سال 2011سے لیکر اب تک بیواوں، یتیموں اور بے آسرا خواتین و حضرات کی خدمت کی وہ قابل ستائش ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمدرد ویلفیئر پروگرام نے کورونا وائرس وباء پھوٹنے کے دوران نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں عوامی کی طبی، مالی، تعلیمی اور شعور ی خدمت سرانجام دی ہے جس میں لاکھوں خاندانوں کو فوڈ پیکج کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل تھا اس کے علاوہ کیش پیکج اورسینیٹائز،ہاتھ دھونے کیلئے صابن سمیت شعور بیداری و آگاہی شامل تھا جس پر جو عوامی پزیرائی ملی وہ قابل تسکین ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -