فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،سوئیٹس بیکرز سمیت 21 یونٹس سیل
ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،سوئیٹس بیکرز،کریانہ سٹورزسمیت 21 یونٹس سربمہر‘ملتان سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں‘ سیوریج کے پانی سے کاشت32 کنال سبزیوں پر ہل چلادیا‘1500ٹوٹے خراب انڈے،505لیٹر ملاوٹی دودھ، 709ساشے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
گٹکا،224لیٹر سوڈا واٹر تلف کردیا‘حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 48فوڈپوائنٹس کو جرمانے عائد، 302فوڈ یونٹس کو نوٹس جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں ما ما بھانجھا ڈرنک کارنر،رانا ڈرنک کارنر اینڈ پان شاپ، وہاڑی میں شکوری پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کیا۔اسی طرح لودھراں میں حافظ کا ملتانی سوہن حلوہ کو زائدالمیعادسوہن حلوہ فروخت کرنے پر سیل کیاگیا۔ لودھراں میں شنگریلا سوئیٹس اینڈ بیکرز،ساہیوال میں جدید بیکرز،عظیم بیکری پروڈکشن،ماڈرن بیکری یونٹ،العمران بیکرزاور وقار بیکری اور ڈی جی خان میں یسین سوئیٹس کو ٹوٹے انڈوں،ناقابل سراغ اجزاء سے خوراک تیار کرنے،آلودہ مشینری کا استعمال کرنے،سیوریج کے لیے کھلی نالیاں ہونے اور پروڈکشن ایریامیں ناقص صفائی پر سوئیٹس اینڈ بیکرز کو سیل کیاگیا۔وہاڑی میں بابا فرید سوڈاواٹر اور مظفر گڑھ میں قریشی لیمن سوڈا واٹر کو ناقابل سراغ،زائدالمیعاد اجزاء کا استعمال کرنے،تیارشدہ مصنوعات پر لیبلنگ نہ کرنے اور صفائی کی ابتر صورتحال پر سوڈا واٹر فیکٹریز کو سیل کیا گیا،لیہ میں لاوا سپر سٹور،رحیم یار خان میں بڑے میاں ٹال والے ڈیری پروڈکشن یونٹ، راجن پور میں شنگریلا فوڈز کو گزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،لائسنس فیس ادا نہ کرنے پرسیل کیاگیا۔بہاولنگر میں سیوریج کے آلودہ پانی سے کاشت 64کنال سبزیوں کی چیکنگ کی گئی۔سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی 32کنال اراضی پر پالک، سبز مرچ اور گوبھی کی فصل کو تلف کر دیا گیا۔ مزید براں ملتان میں 111، ساہیوال میں 39 بہاولپور میں 57ور ڈیرہ غازی خان میں 95فوڈ پوائنٹس کو صفائی و دیگر کو سیل کیاگیا۔
سیل