رحیم یارخان:چوری کی12وارداتیں،ملزمان، نقدی، سامان لیکر فرار 

  رحیم یارخان:چوری کی12وارداتیں،ملزمان، نقدی، سامان لیکر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) چوری کی 12 وارداتوں میں‘ ملزمان کار‘ نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل اور موبائل فون چرا کر فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات غازی پور کے رہائشی صدیق احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان حضور بخش وغیرہ نے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
 7 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی کار چرا لی‘ دوسری واردات احمد پور لمہ کے رہائشی نصیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان شکور وغیرہ نے 6 لاکھ 36 ہزار 500 روپے کی نقدی طلائی زیورات اور موبائل فون چرا لیا‘ تیسری واردات عزیز آباد کے رہائشی عبدالرزاق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 39 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات محمد پور گانگا کے رہائشی ریاض احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘پانچویں واردات محلہ شریف پورہ کے رہائشی منیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 28 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی طاہر عمران کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات فریدی چوک کے رہائشی محمد صدیق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 18 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات آرائیں کالونی کے رہائشی کاشف علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات اڈا 120 کے رہائشی محمد جاوید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ دسویں واردات کوٹ مہتاب کے رہائشی ظہور احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان اسد محمود وغیرہ نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ گیارہویں واردات احمد پور لمہ کے رہائشی محمد اسلم کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد خان وغیرہ نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ بارہویں واردات بندور کے رہائشی نیاز حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم ادریس نے 27 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیا اور فرار ہوگیا۔مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
فرار