ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم کو6 سٹینڈنگ کمیٹیوں کے ممبر منتخب کیا گیا

 ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم کو6 سٹینڈنگ کمیٹیوں کے ممبر منتخب کیا گیا

  

رستم(نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم کو6 سٹینڈنگ کمیٹیوں کے ممبر منتخب کیا گیا، صوبائی اسمبلی نے باقاعدہ نوٹیفیکشنز جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل رستم کے تعلق رکھنے والے نوجوان ایم پی اے طفیل انجم کو صوبائی اسمبلی کے چھ محکموں انفارمیشن،ایریگیشن، داخلہ، پاپولیشن، جوڈیشل، اوقاف حج ریلجس آفئیرز اور پبلک آفیئرز کے سٹینڈنگ کمیٹیوں کے ممبر منتخب کیا گیا اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی نے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیئے ہیں سٹینڈنگ کمیٹی کا کام حکومت اور اپوزیشن کے درمیان وہ مسائل جس کا حل ممکن نہ ہو وہ مسائل سٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش کئے جائینگے جو فیصلہ کمیٹی کریگی وہ قانون کے دائرے کے اندر ہو گا اور اس کے لئے قانون میں رد و بدل کرنا ہو تو وہ بھی سٹینڈنگ کمیٹی کر یگی اور کمیٹی کا ہر فیصلہ متفقہ طور پر مان لیا جائے گا اور ختمی فیصلہ کے بعد کوئی بھی کمیٹی کے فیصلے میں رد و بدل نہیں کر سکتا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -