ڈیرہ:ٹرک کی تلاشی، خفیہ خانوں سے دو من چرس برآمد

       ڈیرہ:ٹرک کی تلاشی، خفیہ خانوں سے دو من چرس برآمد

  

 ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)بارڈر ملٹری پولیس تھانہ بواٹہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے دو من سے زائد چرس برآمد کرلی دو منشیات کے سمگلر گرفتار کرکے بین الصوبائی سمگلنگ کی کو شش ناکام بنادی بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک کی ہدایت پر  بارڈر ملٹری پولیس کے ایس ایچ او تھانہ بواٹہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات کی کھیپ پکڑلی۔ بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلر ملزم مشنیات کی بھاری مقدار  بلوچستان سے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کر پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا رابطہ کرنے پر بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک نے بتایا  کہ بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ملزم زوہیب سکنہ پشاور اپنے ساتھی کے ہمراہ دو من سے زائد چرس ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کر پنجاب سمگل کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔  بلوچستان سے پنجاب آنے جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی  جارہی ہے اور سمگلنگ کے قلع قمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

چرس برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -