شاہ جمال،کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر فعال کرنے پر کام شروع، تمام ضروری فائلیں انسٹال

  شاہ جمال،کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر فعال کرنے پر کام شروع، تمام ضروری فائلیں ...

  

 شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)کمپیوٹرلینڈ ریکارڈ شاہ جمال میں کمپیوٹر(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 لیب قائم تمام ضروری فائلیں انسٹال کر دی گئیں وائٹ واش اور بجلی کی وائرنگ کے بعد مقامی ایم پی اے افتتاح کریں گے.ایم پی اے اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید کی کوششوں سے شاہجمال کے لئیے الگ کمپیوٹرلینڈریکارڈ  سنٹر سابق یونین کونسل شاہجمال کی عمارت میں  قائم کر کے کمپیوٹر فراہم کر دئیے گئے ہیں انچارج کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ مظفر گڑھ خواجہ اویس نے رہنما تحریک انصاف و سابق چئیر مین یونین کونسل شاہ جمال کے ہمراہ کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ آفس شاہ جمال کا دورہ کیا جہاں مقامی انچارج لینڈ ریکارڈآفس شاہ جمال قاضی وقار نے انہیں بریفنگ دی اور ان کی موجودگی میں لینڈ ریکارڈ سے متعلق ضروری فائلیں انسٹال کر کے کام کا آغاز کیا اس موقع پر خواجہ اویس نے بجلی کی وائرنگ اور وائٹ واش کرانے کی ہدا یت کی جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے اس موقع پر مہر غلام  علی شہزاد نے بتایا کہ علاقہ کے عوام کو اب ایک فرد ملکیت کے حصول کے لئیے مظفر گڑھ جانے کی ضرورت نہیں اس اقدام سے شاہجمال کے عوام کو نہ صرف وقت اور سفری اخراجات کی مد میں سہولت ملے گی بلکہ کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ مظفر گڑھ میں بھی رش کم ہو گا ایم پی اے اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈو گر جلد افتتاح کریں گے ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت فرد ملکیت آن لائن ریکارڈ درستگی کے کا کام ہو گا دفتری عملہ مکمل ہونے پر انتقالات کئیے جائیں گے اس موقع پر مقامی پٹواری میاں شاہد بھی موجود تھے۔

فعال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -