حاجی رنگیز خان خیبر پختونخوا  اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے شعبہ  انتظامیہ امور  کے چیئرمین نامزد 

حاجی رنگیز خان خیبر پختونخوا  اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے شعبہ  انتظامیہ ...

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی سے حکمران جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے ممبرو چیر مین ڈیڈک کمیٹی صوابی حاجی رنگیز احمد خان کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے شعبہ انتظامیہ امور کا چیر مین نامزد کر دیا گیا۔ جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جار کر دیا گیا جب کہ پختونخوا اسمبلی کے ریٹائرڈ پی آر او نثار محمد خان کی صاحبزادی رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار کو ہائیر ایجو کیشن، آرکائیوز اور لائبریرز سے متعلق صوبائی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کی چیر پرسن مقرر کر دی گئی سپیکر خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا اس کمیٹی کے اراکین میں وزیر تعلیم ہائیر ایجو کیشن بلحاظ عہدہ، ایم پی ایز محمد عاطف خان، ارباب محمد، محمد بلال آفریدی، لیاقت علی خان، مولانا لطف الرحمن، سردار محمد یوسف زمان، شکیل بشیر خان، رابعہ بصری، عائشہ صالح خٹک، ریحانہ اسماعیل، آنیسہ مسعود اور فیصل زمان شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -