درانی میڈیا کالونی، صحافیوں کا پی ڈی اے آفس کے سامنے احتجاج کا فیصلہ 

درانی میڈیا کالونی، صحافیوں کا پی ڈی اے آفس کے سامنے احتجاج کا فیصلہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پی ڈی اے کی جانب سے درانی میڈیا کالونی میں صحافیوں اور دیگر الاٹیز کو پلاٹوں کا قبضہ نہ دینے اور کالونی کے لئے بجلی و پانی کنکشنز کی عدم فراہمی اور دیگر ترقیاتی کام نہ کرنے کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحافیوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر صحافیوں سمیت پریس کلب عہدیداروں اور ممبران پریس کلب کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔  اجلاس میں پی ڈی اے کی جانب سے درانی میڈیا کالونی کے ترقیاتی کاموں اور دیگر امور کے حوالے سے عدم دلچسپی، سستی، نااہلی اور قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے جیسے اقدامات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اگر تین دنوں کے اندر مذکورہ بالا مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پیر 24 اگست کو دن11 بجے پی ڈی اے آفس کے سامنے صحافی برادری بھرپور احتجاج کرنے کے علاوہ دھرنا بھی دے گی جو مطالبات تسلیم کئے جانے تک جاری رہے گا۔صحافیوں کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 24 اگست کو پی ڈی اے آفس کے سامنے احتجاج کے موقع پرآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جو مزید شدت لئے ہوگا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ صحافی برادری ''اب یا کبھی نہیں '' کی پالیسی کے مطابق اپنا یہ حق حاصل کر کے ہی دم لے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -