راجن پور:عشرہ محرم  کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل

  راجن پور:عشرہ محرم  کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل

  

 راجن پور (تحصیل رپورٹر )عشرہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے مجالس کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیئے 1100 سے زائد پولیس افسران، قومی رضا کاران، سول ڈیفنس اہکاران، وولنٹیئرز، کیو آر ایف اور ایلیٹ پولیس کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔جلوس اور مجالس میں داخلے کے لیئے 4 لیئر ڈیوٹی مامور کی گئی ہے جلوس کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ سنیفر ڈاگ، ڈرونز اور دیگر ٹیکنیکل آلات سے کروائی جائے گی۔امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کے مختلف پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرہ انسٹال کیئے جائیں گے۔سیکیورٹی کے تمام امور کو مانیٹر کرنے کے لیئے ڈی پی او آفس راجن پور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔انچارج ٹریفک راجن پور  ضلع بھر میں ٹریفک کی روانگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔  سی سی ٹی وی کنٹرول روم اور موبائل سی سی ٹی وی روم  کے ذریعے ضلع بھر کے مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ اور ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ تمام ڈیوٹیز کی اوور آل سپر ویڑن کریں گے۔ جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر خاردار تاریں اور پائیپنگ کی جائے گی۔ جلوس کی طرف آنے والی تمام لنک گلیاں اور راستے 200 فٹ پیچھے سے خاردار تاریں، بیرئیرز، اور کناتیں لگا کر بند کیے جائیں گے۔مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹکٹرز اور تھری لیئرز چیکنگ کو مثبت اور یقینی بنایا جائے گا۔ عزاداری کے کسی نئے پروگرام کی اجازت نا ہوگی اور نا جلوس کے لیئے کسی نئے روٹ کی اجازت دی جائے گی۔اشتعال انگیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش، وال چاکنگ اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔حکومتی احکامات کے مطابق کورونا SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی اور انتظامات خود چیک کروں گا۔ 

مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -