بی ایس ایف اے،ایف ایس سی گائیڈنس کیمپ دوسرے روز بھی جاری 

بی ایس ایف اے،ایف ایس سی گائیڈنس کیمپ دوسرے روز بھی جاری 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام بی ایس ایف اے،ایف ایس سی گائیڈنس کیمپ دوسرے روز بھی جاری  رہا جس میں بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات کو گائیڈنس دی گئی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسلامی جمعیت اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ناظم مجتبی خان نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کامقصد طلباء کی رہنمائی اور ان کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔ روز اول سے جمعیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تعلیم و تربیت اور ان کی حقوق کی جنگ لڑتی آرہی ہے اور طلبہ کے حقوق کے حاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔انھوں نے کارکنان جمعیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سخت گرمی کے باوجود کیمپ کا انعقاد ایک بڑی کامیابی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -