حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا، رحیم داد خان 

حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا، رحیم داد خان 

  

شیرگڑھ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کے دور اقتدار میں ملکی معیشت تباہی کے دہانے پہنچا دیا گیاخارجہ اور ملکی پالیسی مکمل طور پر ناکام رہی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے سیاست اور سیاستدانوں کو بدنام کر دیا ملک اور عوام کو پورے دنیا میں ذلیل کر دیا پی ٹی ائی کے دور حکومت میں مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوا جس سے قوم کے چیخیں نکل گئی ہے کروڑوں نوکریاں اور لاکھوں گھروں کے دعویدار کپتان نے پاکستان قوم کو بھکاری بنا دیا ہے عوام نے پی ٹی ائی کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اب قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے  حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے دو سالہ دور اقتدار میں پاکستان کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے خارجہ پالیسی سے لیکر معاشی حالات قومی اموراور صوبوں کے حقوق نہ دینا اور بد انتظامی نے عوام کو پریشان کر دیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری میں روز بروز اضافہ ہونا حکومت کی ناکامی کی منہ بولتی ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو سخت پریشان کر رکھا ہے جبکہ خصوصاََ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات،ضرورت زندگی کی اشیاء و خورد ونوش کی قیمتوں میں بے تخاشا اضافے سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں چینی اور آٹے کی قیمت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے 20کلو آٹے کا تھیلہ 650روپے سے بڑھ کر 1300روپے تک پہنچ گیا ہے چینی کی قیمت 60/65سے لیکر موجودہ حکومت میں 100/روپے میں عوام خرید نے پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلند بانگ دعوے کرنے والے کپتان نے عوام کو خود کشی کرنے پر مجبور کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ غریب عوام ایک ایک وقت روٹی کے تر ستے ہیں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں اورسیز پاکستانیوں پر ظلم و زیادتی ہو رہی ہے لیکن موجودہ حکومت خاموش تماشائی کا کرادر ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دو سالہ اقتدار میں پی ٹی ائی حکومت نے الیکشن ایفارمز معیشت کی بہتری مہنگائی کو کم کرنے بے روگاری کے خاتمے کے لئے کوئی موثر کاروائی نہ کر سکے بلکہ موجودہ نا اہل حکومت نے کوئی میگا پرا جیکٹ تک شروع نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پی ئی ائے کو پورے دنیا میں ذلیل و رسوا کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے لیکن حکومت وقت کو ہوش نہیں آتا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے وزرا سیاسی اناڑی ہیں اور وہ سیاست کی الف ب سے نا واقف ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشوں میں سرگرم عمل ہیں اور صوبوں کے حقوق چھیننے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تمام تر توانیاں اپوزیشن کے بدنامی پر خرچ کیا جبکہ اپنے چینی چور اٹا چور ماسک چور سینی ٹائزر چوروں کو کھلے عام چھٹی دی ہے انہوں نے کہا کہ بی ار ٹی اور مالم جبہ کیس کو صوبائی اور مرکزی حکومت نے دبا دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے موجودہ حکومت کا اصل چہرہ دیکھ لیا اور اب تبدیلی کے نام پر قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کے دو سالہ اقتدار سے مایوس ہو چکے ہیں اور نااہل حکرانوں سے چھٹکارہ چاہتے ہیں انہوں نے پی پی پی کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپس کی تمام تر اختلافات کو بلاطاق رکھکر پارٹی کے لئے متحد ہو جایں اور نئے انتخابات کی تیاریاں شروع کریں موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہیں  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -