پولیس لائنز ملتان میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے  موک ایکسر سائز، مختلف اداروں کی شرکت

  پولیس لائنز ملتان میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے  موک ایکسر سائز، مختلف ...

  

ملتان (وقائع نگار)) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر ملتان پولیس کی طرف سے پولیس لائنز ملتان (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

میں دہشت گردی یا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کی گئی۔موک ایکسرسائز میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان ربنواز تلہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، فرانزک سائنس اور دیگر حساس اداروں نے شرکت کی۔اس موک ایکسر سائز کے دوران سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان، ڈپٹی کمشنر ملتان محمد عامر خٹک، اے سی سٹی ڈاکٹر عابدہ فرید، ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ، ایس پی سٹی ڈویڑن جاوید خان، ایس پی صدر ڈویڑن راؤ نعیم شاہد، ڈی ایس پیز اور دیگر افسران وہاں موجود تھے۔موک ایکسرسائز میں دہشت گردوں کے حملے کی صورت میں پولیس اور دیگر اداروں نے اپنی اپنی زمہ داریوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ موک ایکسرسائز کے بعد سی پی او حسن رضا خان نیمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی دہشتگردی یا ناگہانی صورت میں اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن اور ریسپانس کو چیک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موک ایکسرسائز کے دوران تمام اداروں نے بروقت ریسپانڈ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی اس طرح کی مشقیں کی جائیں گی۔محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تمام تر سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ سی پی او ملتان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلوس روٹس مکمل کر لیے گئے ہیں اور جہاں بھی کمی محسوس کی گئی ہے اس کو پورا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں تمام اہم جلوس روٹس اور مجالس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔اس حوالے سے ڈرون کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ سی پی او ملتان نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا.اس کے علاوہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ کسی بھی مشکوک شخص یامشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طورپر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا متعلقہ تھانے کواطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ڈپٹی کمشنر ملتان محمد عامر خٹک نے بھی میڈیا بریفننگ کے دوران موک ایکسرسائز میں تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہا.محرم الحرام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

موک ایکسر سائز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -