چوہدری حامد واہلہ کا نیب سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان کی وضاحت
اسلام آباد (این این آذئی)احتساب بیورو نے نیب کے جعلی ہیڈ آف ریکوری سے عوام کو خبردار کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ چوہدری حامد واہلہ کا نیب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق چوہدری حامد واہلہ خود کو فیس بک پر نیب کا ہیڈ آف ریکوری ظاہر کرتا ہے،نیب نے چوہدری حامد واہلہ کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، دو سال میں نیب کا نام استعمال کرنے والے 11 جعلسازوں کو گرفتار کیا گیا،نیب کا نام استعمال کرنے والے کسی بھی جعلساز کی اطلاع ترجمان کو دی جائے۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے افسران کو ٹیلی فون پر گواہان و ملزمان سے رابطوں پر پابندی لگا رکھی ہے، نیب کی جانب سے گواہان و ملزمان سے صرف خط کے ذریعے رابطہ کیا جاتا ہے۔
چوہدری حامد واہلہ