محرم الحرام آمد، نوشہرہ پولیس کا سیکورٹی پلان تیار، اہلکار ڈیوٹی پر تعینات 

  محرم الحرام آمد، نوشہرہ پولیس کا سیکورٹی پلان تیار، اہلکار ڈیوٹی پر ...

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)محرم الحرام میں نوشہرہ پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کر دیا۔1200 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تیعنات۔پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد۔تما م اداوروں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کے احکامات پر محرم الحرام مذہبی جوش و جذبے سے منانے کے حوالے سے ضلعی پولیس کی طرف سیامام بارگاہوں اور جلوس عزاداری کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کر دیا گیا۔ضلعی پولیس کے 1200 سے زائد پولیس اہلکاران تعینات کر دئیے گئے ہیں۔پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہیں۔جلوس عزاداری روٹس پر اہم مقامات اور چوکوں پر CCTV کیمرے نصب کر دیئے گئے۔ماتمی جلوسوں کے راستوں میں آنے والے عمارتوں اور دوکانوں کا سروے کر لیا گیا۔امام بارگاہوں کے فرنٹ اور اطراف میں خاردار تار اور بلاکس لگا کرپولیس جوان تعینات کر دئیے  جایئں گئے۔جبکہ امام بارگاہوں کے انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ اور حساس سکینر سے لیس پولیس جوانوں کیساتھ ساتھ سادہ لباس میں اہلکاروں کو بھی تعینات  ہونگے۔ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں اور اہم مقامات پر پولیس کی جانب سے سپیشل ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں۔افغان مہاجرین اور مشکوک افراد کے نقل حرکت پر خصوصہ نظر رکھی جائے گی۔ کالے شیشوں،ڈبل سواری،ہوائی فائرنگ،اسلحے کی نمائش اور لوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے عوام الناس کو خصوصی پیغام میں کہاہے کہ تمام اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے،عوام الناس سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔انشا اللہ نوشہرہ میں پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی محرم الحرام مذہبی جوش وجذبے اور امن وامان کے ماحول میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -