پولیس پارٹی پر حملہ، زیر حراست ملزموں  کاقتل،4افراد کیخلاف مقدمہ درج

  پولیس پارٹی پر حملہ، زیر حراست ملزموں  کاقتل،4افراد کیخلاف مقدمہ درج

  

 ملتان (وقائع نگار)  پولیس تھانہ سیتل ماڑی  نے  پولیس پارٹی(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 پر حملہ کر نے اور زیر حراست دو ملزمان کو قتل کر نے کا مقدمہ  4 نامعلوم افراد  پر  درج کر لیا گیا ہے تاحال پولیس ملزمان کا سراغ لگا کر ان کو گرفتار کر نے میں کامیاب نہ ہو سکی ہے پولیس کے مطابک ملزمان کی تلاش جاری ہے۔اے ایس ا?ئی محمد  افضل  کی مدعیت میں  درج ہو نے والے مقدمہ کے مطابق  پولیس تھانہ سیتل ماڑی ملزمان  خورشید  اور غلام عباس  کو  دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ چا  رنامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا خورشید اور غلام عباس  اپنے  ہی ساتھیوں کی فائرنگ سیزخمی ہو گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جان  بحق  ہو گئے   جبکہ حملہ کرنے  والے ملزمان  رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گئے۔پولیس نے فرار ہو نے والے ملزمان کے خلاف  302،324،353،186 ا ور  427  دفعات کے تحت  مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -