بوسن روڈ پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب آفس کا افتتاح 

  بوسن روڈ پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب آفس کا افتتاح 

  

  ملتان (وقائع نگار)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر کے وڑن کے مطابق اس خطے کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے ملتان میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کا آفس مکمل فعال کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں بوسن روڈ پر واقع عمارت میں مکمل سیٹ اپ تشکیل دیا گیا ہے۔انعام غنی نے کہا کہ (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

جنوبی پنجاب کے حوالے سے پولیس کا انتظامی یونٹ قائم ہونے سے پولیس سٹرکچر میں بہتری کے ساتھ عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی حکومت نے پورا کردیا یے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بوسن روڈ پر قائم نئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب آفس کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔قبل ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب انعام غنی کی آفس آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ انکا  آفس پولیسنگ اور پالیسی میکنگ کے حوالے سے مکمل طور خود مختیار ہے  اس ضمن میں آئی جی پنجاب نے عوام کی خدمت کا بھرپور مینڈیٹ دیا ہے،انعام غنی کا کہنا تھا کہ نئے آفس میں پولیس افسران کی تعیناتی مکمل ہوچکی ہے جبکہ جلد گزیٹیڈ سٹاف بھی مل جائے گا جس سے نئے سیٹ اپ کی افادیت بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب جلد ملتان کا دورہ کرکے مستقل آفس کی عمارت کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھیں گے۔دریں اثناء  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انعام غنی کا کہنا تھا کہ انکا دفتر عوام کے لیے زحمت نہیں رحمت بنے گا کیونکہ پولیس سے متعلقہ مسائل ملتان میں ہی حل کئے جائیں گے اور کسی کو لاہور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالیسے پورے جنوبی پنجاب میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے اور مجالس و  جلوسوں میں کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا،انعام غنی  نے بتایا کہ انکی کوشش ہے خیبر پختونخوا کی طرز پر پولیس نظام جنوبی پنجاب میں متعارف کرایا جائے جو کہ عوام اور پولیس کے مابین دوری کا خاتمہ کرسکے۔اے آئی جی ساؤتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج  جنوبی پنجاب کے انتظامی یونٹ کے قیام کی جانب دوسرا قدم ہے اس حوالیسے  وزیراعلی پنجاب کا مشکور ہوں جن کی جانب سے بھرپور تعاون ملا۔حکومت کی ہدایت پر کل بہاولپور میں بھی ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کا افتتاح ہوگا۔انعام غنی نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر صوبائی کابینہ کمیٹی سے میٹنگ ہوئی ہے جبکہ تمام ضلعی پولیس سربراہان سے بھی سیکورٹی پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ ہوچکی ہے.قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب آفس کا قیام خوش آئند ہے۔سینئیر کمانڈ آفس کے تحت  عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نئے پولیس سسٹم سے پولیسنگ میں بہتری آئے گی۔بعد ازاں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب انعام غنی نے نئے آفس کی مخلتف برانچوں کا دورہ بھی کیا اور بریفننگ لی۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -